وحدت نیوز (گلگت) علاقے میں خوشحالی اور انصاف کیلئے سیاسی قوت درکار ہے جس کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کو حقوق دلوانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔لوگوں کی سیاست کے مفادات کے گرد گھوم رہی جبکہ ہماری سیاست کا محور عدل و انصاف کی فراہمی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹر خانم سائرہ ابراہیم نے دورہ بارگو شروٹ کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ67 سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام کوان کے بنیادی انسانی حقو ق سے محروم رکھا گیا اور اب یہ محرومی زیادہ دیر نہیں چلے گی اور وفاق کو تمام حقوق گلگت بلتستان منتقل کرنے پڑیں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے اور اب یہ جنگ اسمبلیوں میں لڑی جائیگی۔8 جون تبدیلی کا دن ہے اور اس دن خواتین جوق درجوق حق رائے دہی کا استعمال کرکے علاقے کی قسمت تبدیل کرینگے اور برسوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ خواتین الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور 8 جون کردار زیبنی ادا کرتے ہوئے ظالم حکمرانوں کے خلاف خیمہ زن ہوجائینگے اور خیمے پر مہر ثبت کرکے ملی بیداری کا ثبوت دینگے۔