شجاع و دلاور مائیں ہی بہادر بیٹوں کو جنم دیتی ہیں،خانم سائرہ ابراہیم

22 February 2016

وحدت نیوز (گلگت) دلاور مائیں ہیں شجاع اور بہادر بیٹوں کو جنم دیتی ہیں،گلگت بلتستان کے پہاڑوں کے درمیان بسنی والی قوم ایک شجاعت اور بہادری میں اپنی مثال آپ ہے۔گلگت بلتستان کے عوام انسانیت اور اخلاقیات میں دیگر اقوام سے پیچھے نہیں ہماری شرافت سے حکمرانوں نے سوء استفادہ کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر محترمہ سائرہ ابراہیم نے بیداری و آگاہی مہم کے سلسلے میں نومل اور چھلت میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوست اور دشمن کی تمیز کرنا شعوری بلوغت کی نشانی ہے اور معاشرے میں باشعور خواتین ہی انقلابی تحریکوں کے روح و رواں ہوتی ہیں۔دنیا میں جتنے بھی انقلابات رونما ہوئے ہیں ان تمام تحریکوں میں خواتین کا بھرپور کردار نمایاں نظر آتا ہے جنہوں نے مردوں کے شانہ بشانہ جرات و بہادری کی مثالیں رقم کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خاتون جنت فاطمۃ الزہرا ؑ کی عملی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ایسی عظیم خواتین کے عملی نمونے ہونے کے باوجود معاشرے کی اصلاح کیلئے کوئی خواتین کا میدان عمل میں نہ ہونا کسی المیے سے کم نہیں،حالانکہ ملک عزیز پاکستان کے سرحدوں اور دہشت گردی کے خلاف محاذ جنگ میں بہادری کے جوہر دکھانے والے بیٹوں کو آپ جیسی ماؤں نے ہی جنم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہماری شرافت اور خاموشی کو ہماری بزدلی اور نااہلیت پر محمول کیا ہے اور 68 سالوں سے ہمیں ہمارے جائز حقوق سے محروم رکھا ہے ،آج ہمارے پڑھے لکھے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ جوان بیروزگار ہیں اور تلاش معاش میں سرگرداں و پریشان ہیں جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہے جنہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔مجلس وحدت مسلمین نے حالیہ الیکشن میں عوامی خدمت کے جذبے سے حصہ لیا اور جو پذیرائی ہمیں نصیب ہوئی اس کے لئے ہم آپ کے مشکور ہیں ،انشاء اللہ اگلے مرحلے میں مجلس بھرپور طاقت سے سیاسی میدان میں قدم جمائے گی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree