وحدت نیوز (فیصل آباد/مری /اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کوآرڈینیٹربرائے شعبہ خواتین خانم سیدہ زہرا نقوی نے فیصل آباد ، مری اور اسلام آباد کے تنظیمی دورہ جات کیئے اس موقع پر منعقدہ تنظیمی اجلاسوں اور جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے پروگرامات سے خطاب کیا مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں انہوں نے سیرت پیغمبر اکرم ﷺپر روشنی ڈالی اور خواتین کو اسوہ حسنہ کی اتباءکی تلقین کی، انہوں نے مزید کہا کہ شہید شیخ باقر النمرکی شہادت آل سعود کے گلے کا پھندا ثابت ہوگی، شہید آیت اللہ باقر النمر نے یزید عصرکےمد مقابل قیام کیااور مثل امام حسین ؑشہادت کو بیعت پر ترجیح دی ،سیاسی اختلاف کا مطلب کسی کا قتل نہیں ہوتا، آل سعود میں مخالفین کو برداشت کرنے کا مادہ موجود ہی نہیں ، شیخ نمرکی غیر منصفانہ سزائے موت کے بعداقتدار آل سعود کی الٹی گنتی شروع ہو گئی،ہم شہید کے پاک لہو سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ ظالم حکمرانوں کے خلاف صدائے حق بلند کرتے رہیں گے، انہوں نے آل سعود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے جارح حکمرانوں حدا کے قہر اور عذاب کیلئے تیار ہوجائوتم نے ایک نمر کو راستے سے ہٹا یا ہے اب اس راہ میں ہزاروں نمر تمہارے مقابل آئیں گے۔