وحدت نیوز(مری) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام بھمروٹ سیداں میں یوم وفات حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہااور برسی امام امت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے موقع پر مجلس ترحیم سے مرکزی سیکرٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری اور سیدہ ارم جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگرخواتین اسوہ خدیجہ سلام اللہ علیہ کو اپنا لیں تو ہر گھر اور معاشرہ جنت کا منظر پیش کرنے لگیں گے ملیکہ العرب کے حسن و سلوک اور قربانی نے شجراسلام کو تناور درخت بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری فرزند خدیجہ و زہرہ سلام اللہ علیہ امام خمینی نے انقلاب اسلامی برپا کرکے سلف صالحین کی یاد تازہ کردی اور اسلام ناب محمدی اور طاغوتی اسلام کی پہچان واضع کر دی اور نام نہاد شرقی وغربی طاغوطی نظاموں کو شکست فاش دی امام خمینی کی مصطفوی اور حیدری للکار سے عالمی کفر یہود و ہنود اور سفیانی ایوانوں میں لرزہ طاری ہے ۔