وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع غربی کی جانب سے مومنات کیلئے تین روزہ اعتکاف کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں خصوصی طور پہ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی اور مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شرکت اور خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے آغاز میں محترمہ زہرہ نقوی نے ضلع اورنگی کے خواہرانِ وحدت اور تمام اعتکاف میں شرکت کرنے والی خواہران کو مبارکباد پیش کی اور انکی حوصلہ افزائی کی ۔اسکے بعد آپ نے خصوصیت کیساتھ عصرِ حاضر کے تقاضے اور خواتین کے عاشورائی کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ کہ عصرِ حاضر کی خواتین اس زمانے کے تمام تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کربلا کی عاشورائی خواتین کو اپنے لئے نمونہ عمل بنا سکتی ہیں اور انکے کردار میں ڈھل کر زینبی(س) کردار ادا کرسکتی ہیں۔جسکی کئ زندہ مثالیں آج کے زمانے بھی مقاومتی خواتین کی صورت میں نظر آتی ہیں، اپنے خطاب کے اختتام پر محترمہ زہرہ نقوی نے ملک و ملتِ تشیع کی کامیابی و سلامتی کے لئے اور تمام شریک خواتین کی توفیقات میں آضافہ کے لئے دعا کرائی اور بارگاہِ رب العزت میں امام زمانہ(عج) کے تعجیلِ ظہور کی دعا کی گئی۔