وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ قبلہ اول کی آذادی کے لیے جدو جہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے مظلومین فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنا اور غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف برسر پیکار رہنا ہمارا فریضہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ قدس کی آذادی میں ہی مسلمین جہاں کی بقا اور استحکام مضمر ہے انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کو نرغہ اعداء سے چھڑوانے کی تحریک ہر سال پہلے سے ذیادہ مضبوط اور منظم ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی نہتی عوام پر عرصہ دراز سے انسانیت سوز مظالم ڈھاۓ جا رہے ہیں لیکن پوری دنیا ان اہم ترین ایشوز پر مجرمانہ خاموشی کا شکار ہے فلسطین و کشمیر کی آزادی مسلمانوں کا اہم مسئلہ ہے لیکن بہت سے اسلامی ممالک نے ان مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا اور عالمی سامراجی طاقتوں کے ہاتھ مضبوط کیے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے ھادی و پیشوا مولا علی علیہ سلام نے ہمیں ہر ظالم کے خلاف چاہے وہ مسلمان ہو اور مظلوم کی حمایت میں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو آواز بلند کرنے کا حکم دیا ھے لھذا ہم اپنی آخری سانس تک مظلومین و مستضعفین کی حمایت اور آذادی قبلہ اول کی جدوجہد کو ہر فارم پر جاری رکھیں گے۔