قائداعظم محمد علی جناحؒ جیسی بے مثال شخصیت تاریخ میں کم ہی نظر آتی ہے ،سیدہ زھرا نقوی

11 September 2020

وحدت نیوز (لاہور) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سیدہ زھرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا محمد علی جناح جیسے عظیم سیاستدان ، ممتاز قانون دان اور فقید المثال رہنما نے منتشر قوم کو ایک پرچم تلے اکھٹا کرکے وہ تاریخی کارنامہ انجام دیا جس کی مثال نہیں ملتی۔

 انھوں نے کہا کہ ایک ایسی بکھری ہوئ شکستہ قوم کوجو مدتوں سے اپنا الگ تشخص کھو چکی تھی یکجا کرنا آسان کام نہ تھا لیکن قائداعظم محمد علی جناح کی بابصیرت قیادت نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان مخلص، انتھک کام کرنے والے تھے، بظاہر فولادی مگر درد مند دل رکھنے والے ، قول کے سچے، بات کے پکے اور اصولوں کے پابند تھے ان کا دل برصغیر کےمسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا تھا۔

 سیدہ زھرا نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم ملک پاکستان کو ایک آزاد فلاحی و اسلامی مملکت بنانا چاہتے تھے ایک ایسی خود مختار ریاست جسکے اختیارات میں سامراجی قوتیں مداخلت نہ کریں۔ سیدہ زھرا نقوی نے کہا کہ ہم اپنے عظیم رھبر و رہنما بانی پاکستان محمد علی جناح کی روح سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی و خود مختاری اور اسکے نظریاتی تحفظ کی خاطر تا دم مرگ جدوجہد کرتے رہیں گے اور اپنے عظیم قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ کبھی کسی سامراجی و طاغوتی طاقت کے آگے نہیں جھکیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree