عظمت صحابہ کے نام پرکافرکافرکےنعرےاور امام بارگاہوں پرحملوں پر ریاستی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، محترمہ نرگس سجاد

18 September 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہاکہ گزشتہ شب مری کے علاقے تریٹ سیداں میں ہونے والی اشتعال انگیزی اور امام بارگاہ پر فائرنگ اور دربار کی بے حرمتی کی مذ مت کرتے ہیں۔یہ واقعہ ملک میں حالات خراب کرنے کی منظم سازش کا حصہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع کے نزدیک کسی بھی مذھب و مسلک کے مقدسات حرام ہے کچھ صہیونی ، امریکی اور بھارتی ایجنٹ فرد واحد کے ایک عمل کو ملت تشیع کے اجتماعی موقف کا رنگ دے کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ملک کے طول عرض میں عظمت صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کے نام پر منعقدہ اجتماعات میں توہین اہلبیت علیہ السلام اور کافر کافر کے نعروں پر ریاستی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

 اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ حالیہ واقعہ میں علاقہ پولیس کا بروقت اقدام نہ کرنا قابل غور ہے۔ ہماری امن پسندی کو ہرگز ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ تکفیری دہشت گردوں کی کالعدم جماعتوں کے پرچموں سمیت مری روڈ جیسی مصروف شاہراہ پر نقل و حمل مقامی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے بصورت دیگر ڈویژن بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree