موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تب تک معاشرے سے ایسی درندگی کا خاتمہ ممکن نہیں، محترمہ قندیل کاظمی

16 September 2020

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی (شعبہ خواتین )کی سیکرٹری جنرل سیدہ قندیل کاظمی نے کہا ہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔ایسے عناصر کو جب تک عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تب تک معاشرے سے ایسی درندگی کا خاتمہ ممکن نہیں۔

انہوں نے کہ ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنجز بنتے جا رہے ہیں۔عدم تحفظ اور لاقانونیت کی اس فضا نے سارے معاشرے کو دہشت زدہ کر کے رکھ دیا ہے۔حکومت نے جس تبدیلی کاوعدہ کر رکھا تھا اس کا دور دور تک نام ونشان نہیں۔ملک میں بڑھتی ہوئی انارکی عوام کی امیدوں کو مایوسی میں بدل رہی ہے۔صاحبان اختیار عوامی مسائل سے دانستہ طور پر لاعلم بنے بیٹھے ہیں۔مذہب کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانے کے لیے کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں میں بھی یکدم تیزی آگئی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کی چشم پوشی وطن عزیز کو سنگین خطرات کی طرف لے جا رہی ہے۔ریاستی اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا درک کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جنسی جرائم کے حوالے سے قانون تو موجود ہے لیکن اس پر عملدرآمد کی رفتاراس قدر سست ہے جس کا تمام تر فائدہ ملزمان کو مل جاتاہے۔ ایسے گھناؤنے جرم کے مرتکب کا کیس دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جانا چاہئے تاکہ ذمہ دار جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree