وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کا دو روزہ اجلاس سینٹرل سیکرٹیریٹ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
اجلاس میں صوبہ پنجاب کی مرکزی نمائندگان جن میں مرکزی سیکرٹری سیاسات محترمہ نرگس سجاد ، سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی ، سیکرٹری آفس محترمہ بینا شاہ ، سیکرٹری ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ ، سیکرٹری مالیات محترمہ قراةالعین ، سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا ، سیکرٹری تعلیم محترمہ گلشن , میڈیا سیکرٹری عرفاعباس ، معاون میڈیا سیکرٹری محترمہ زینب بنت الھدی اور ضلع اسلام آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ صدیقہ بتول اور ضلعی میڈیا سیکرٹری محترمہ فروا نے شرکت کی۔
اجلاس میں شعبہ خواتین سے متعلق اہم فیصلہ جات کیے گئے نیز شعبہ تنظیم سازی کے لیے قوائد و اصول معین کیے گئے اور شعبہ تربیت کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی کونسل تشکیل دینے پر اتفاق ہوا۔
اجلاس کے دوسرے روز مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے اہم موضوعات اور تنظیمی امور سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی۔ علامہ راجا ناصرعباس جعفری حفظ اللہ نے معاشرے میں تربیت کے امور میں خواتین کو بھرپور کام اور فعالیت انجام دینے کی ھدایات کیں۔