گلگت بلتستان کے عوام اسمبلیوں میں ان لوگوں کو پہنچائیں جو آپ کے حق کے لئے آواز اٹھا سکیں، محترمہ سائرہ ابراہیم

10 October 2020

وحدت نیوز(گلگت)‎ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی سیکرٹری جنرل  اور مرکزی سیکرٹری شعبہ جواں محترمہ سائرہ ابراہیم نے ہنزہ کے اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہا کے ہم ہنزہ و گلگت بلتستان کے اسیروں سمیت پورے پاکستان میں بے گناہ اسیران کے ساتھ کھڑے ہیں اس میدان حق وباطل میں جتنی بھی تکلیف آئے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کے یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں ہے سب اپنے حصے کا فرض ادا کریں ہم جتنی دیر سے ظلم کے خلاف اٹھیں گے اتنی ہی ذیادہ قربانیاں دینی پڑیں گی ہماری منزل خطہ گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں عدل و انصاف کا قیام ہے ہم کسی طور اپنے اہداف و مقاصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔

انھوں نے کہا دشمن ہم سے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے تقسیم در تقسیم کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے لیکن یہ دشمن کی بھول ہے ظالم و جابر حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے اس کے لئے اسمبلیوں میں ان لوگوں کو پہنچائیں جو آپ کے حق کے لئے آواز اٹھا سکیں۔مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ سے ہر ظلم کے خلاف میدان عمل میں موجود ہے چاہیے مظلوم کا تعلق کسی بھی فرقہ سے ہو انسانیت پر جہاں بھی ظلم ڈھایا جائے گا ایم ڈبلیو ایم اپنی آواز بلند کرے گی۔

 محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا خطے کے لئے دی گئی قربانیوں کو نہیں بھولا جائے گا ہم ہمیشہ اپنے اسیروں اور شہیدوں کے خانوادوں کے ساتھ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کے کربلائے کوئٹہ ہو یا پارا چنار گلگت بلتستان ہو یا کراچی ایم ڈبلیو ایم ہمیشہ ظالم کے خلاف میدان میں سیسہ پلائی  ہوئی دیوار بنی رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree