وحدت نیوز(سکردو) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور الائٹ پاکستان کے باہمی تعاون سے سکردو ریجن میں مختلف ٹیکنیکل کورسسز میں ٹریننگ دئیے گئے۔کورسسز میں تقریباً چالیس لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا اسی سلسلے میں آج مختلف کورسسز میں ٹریننگ حاصل کرنے والوں کو وضائف کے تقسیم کے حوالے سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سکردو آفس میں تقریب انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین و رکن جی بی اسمبلی ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی تھی۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی۔
مقررین نے فنی تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز پیش کیے۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد آپ معاشرے میں جا کر مزید لوگوں کو ٹریننگ دے تاکہ یہ سلسلہ آگے بڑھتے رہیں۔
ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں فنی تعلیم کو بہت اہمیت حاصل ہے خاص کر خواتین فنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گھر بیٹھ کر کام کر کے معیشت بہتر کر سکتی ہے۔میں اسمبلی میں پورے گلگت بلتستان کے عورتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے عورتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاونگی۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ معاشرے میں فنی تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کرونگی اور مسائل کے حل کے لیے بھی کوشش کرونگی۔انہوں نے عورتوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملبوسات کو ڈیزائنگ کرتے وقت اسلامی اقدار کو ذہن میں رکھتے ہوئے ملبوسات تیار کرنے کی کوشش کرے تاکہ اسلامی ثقافت اور اقدار کو مزید فروغ مل سکیں۔