وحدت نیوز(لاہور) ولادت با سعادت شاہ خراسان امام علی ابن موسی الرضاؑ کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی جانب سے راہگیروں کے لیے بیدیاں روڈ پر دسترخوان امام رضا علیہ سلام کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہر امامؑ نے خوشنودی خدا کے لیے فقیر و مساکین کو کھانے کھلانے کی سنت کو احیاء کیا ہے اس حوالے سے مولا رضا علیہ سلام کا دسترخوان دنیا کا وسیع ترین دسترخوان ہے جس سے روز و شب دنیا بھر کے زائرین فیضیاب ہوتے ہیں امام رضا علیہ سلام کا دسترخوان مبارک شفا کا مرکز ہے جو بھی ان کےدر پر حاضری دیتا ہے جسمانی و روحانی شفا پا کر لوٹتا ہے۔
ان کا کہنا تھا امام رضاؑ کی سیرت تھی کہ اپنے دسترخوان پر کنیزوں اور غلاموں کو ساتھ بٹھا کر کھلاتے اور ہمیشہ ان کے ساتھ عزت و احترام شفقت و مہربانی کے ساتھ پیش آتے لہذا ہمیں بھی اپنے امام کی سیرت پر چلتے ہوۓ اپنے دسترخوان وسیع کرنے چاہیے اور آئمہ کے نام پر ایسی جگہوں پر طعام کا اہتمام کریں جہاں عوام الناس بہتر طور پر استفادہ کر سکیں۔