محترمہ طاہرہ موسوی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری امورسیاسیات منتخب ، بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کا عزم

28 June 2021

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کا دو روزہ کابینہ اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں تمام ضلعی عہدیداران نے شرکت کی اس اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں شیخوپورہ،فیروز والہ،کوٹ عبد المالک و دیگر نواحی علاقوں کے الیکشن میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنانے اور ان کی بھرپور آمادگی کے لیے ان علاقوں کا دورہ کرنے اور تنظیم سازی کے امور انجام دینے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا  ۔

اس موقع پرایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے محترمہ طاہرہ موسوی کو ضلعی سیکرٹری سیاسیات نامزد کرتے ہوۓ ان سے حلف لیا جس پر محترمہ طاہرہ موسوی نے محترمہ حنا تقوی اور تمام کابینہ ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں وہ شعبہ سیاسیات کی فعالیت کے لیے بھرپور کوشش کریں گی ۔

اجلاس میں کابینہ ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ اکثریت کا خیال ہے کہ سربراہ نیک اور صالح ہونا چاہئے۔ایسے لوگوں کے نزدیک اصل اہمیت فرد کی ہے لیکن جن لوگوں نے اس مسئلے کا گہرای سے مطالعہ کیا ہے وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں معاشرتی نظام اور اس کے تحت قائم ہونے والی تنظیموں اور اداروں کی اہمیت لیڈروں کی اہمیت سے بہت زیادہ ہے ان کا کہنا تھا ہمیں صالح نظام کے قیام کے لیے کوشش کرنی چاہیے نظام عدل کے نفوذ کے لیے معاشرے کے صالح ، عادل اور اہل افراد کو منتخب کرنا لازمی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree