وحدت نیوز (باغ) دور حاضر میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے اسوہ اور تعلیمات کو اپنا کر ہی نسل نو کی بہترین تربیت کی جا سکتی ہے ۔ اس مادہ پرستی کے دور میں اہل بیت علیھم السلام کا دامن مضبوطی سے تھام لیں تاکہ دین و دنیا میں سعادتمند ہو سکیں ۔ان خیالات کا اظہار خانم نرگس سجاد مرکزی سیکریٹری سیاسیات و تربیت مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے آزاد کشمیر ضلع باغ میں منعقدہ بعنوان یوم مادر جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا سے کیا۔
اس موقع پر سیدہ مرکزی سیکرٹری آفس نرگس سجاد اور ضلعی سیکرٹری جنرل اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں ، جشن سعید کا اہتمام آزاد کشمیر ضلع باغ کی سیکرٹری جنرل محترمہ نادیہ بتول کی زیر سرپرستی منعقد ہوا ، پروگرام میں کوئز مقابلہ بھی ہوا جس میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی خواتین میں انعامات تقسیم کیے گئے آخر میں محترمہ نرگس سجاد نے بی بی فاطمہ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ھوئے معاشرے مین خواتین کی اہمیت اور تشیع کی بقا کے لئے مجلس وحدت مسلمین کی کارگردگی کو اجاگر کیا اور خواتین کو سیاسی تنظیمی میدان میں شمولیت کی دعوت دی ۔