وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد الیاس صدیقی جو اس وقت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی ہیں اور گلگت بلتستان کے مدبر سیاستدانوں میں الیاس صدیقی کا شمار ہوتا ہے۔الیاس صدیقی نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز مشرف دورمیں کیا۔وہ میونسپل کمیٹی گلگت کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔موصوف ایک سلجھے اور عوام دوست رہنما تصور ہوتے ہیں۔مزاج ملنگانہ ہے اور پروٹوکول سے دور بھاگتے ہیں۔ہرکسی کے کام کیلئے نکل پڑتے ہیں۔سیاسی وابستگی اور تعصب سے بالاتر ہوکر ہر مجبور و بے کس کی داد رسی ان کا مشغلہ ہے۔وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان ہیں اور مجلس وحدت کے پیغام کو ہرفورم پر اجاگر کرتے رہے ہیں۔اتحاد ووحدت کے عملی پیکر ہیں اور ظلم واستبداد کے خلاف سینہ سپر ہیں۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے رہنماؤں کو ان سے خار ہے کیونکہ موصوف ان کے کرپشن اور ظلم وزیادتی کو بے نقاب کرتے رہے ہیں۔
الیاس صدیقی نے ماضی کی تلخیوں کے نتیجے میں سنی شیعہ جھگڑوں کے نتیجے میں جیل میں مقید بہت سے خاندانوں کے درمیان صلح صفائی کروائی ہے جس کے نتیجے میں بہت سے بے گناہ جیل سے آزاد ہوئے ہیں۔علاقائی اور جغرافیائی تنازعات میں بھی موصوف نے اپنا کردار بہتر انداز میں نبھایا ہے۔سال 2013 میں ایک ناخوشگوار واقعے کے نتیجے میں فورس کے دو جوانوں کے قتل کے الزام 14افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی موصوف کی محنت اور کاوشوں کے نتیجے میں موجودہ حکومت نے لواحقین کی بنائی ہوئی اسیر کمیٹی سے مذاکرات کے ذریعے دھرنے کو ختم کرایا اور اسیر کمیٹی کے مطالبات بھی منظور کروائے۔
محمد الیاس صدیقی ریاست وحکومت اور عوام کے درمیان موجودہ دور میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کے پیش نظر ایک سروے کیا گیا اور اس سروے کے نتیجے میں انہیں شیر گلگت کا خطاب دیا گیا ہے۔ہم محمد الیاس صدیقی کی پرخلوص کوششوں اور گلگت کے امن کو برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتےتمام سیاسی حکمت عملی اور امن کو قائم رکھتے ہوئے معاملے کو حل کر نے پر مجلس وحدت یوتھ شعبہ خواتین گلگت جو اس دھرنے میں اسیروں کے خانوادوں کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں اپنی حالیہ منعقدہ میٹنگ میں برادر کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا دھر نے میں پہلے دن سے دسویں دن تک پانچ رکنی یوتھ کمیٹی گلگت کے ہمراہ محترمہ سائرہ ابراہیم مرکزی دھرنے میں موجود رہیں اور مختلف جگہوں پر دئے گے دھرنوں میں اپنی کمیٹی کے ہمراہ شریک ہوئیں دھرنے کے انتظامات یوتھ کمیٹی ایم ڈبلیو ایم خواتین نے بہترین انداز میں نبھانے پر مرکزی رہنما سائرہ ابراہیم نے شکریہ ادا کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا۔