وحدت نیوز(لاہور) لاہور میں منعقدہ یوم سکینہ بنت الحسین ع اور تیاری اربعین واک کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تعلیم وتربیت محترمہ فرحانہ فصاحت نے خواتین اور بچوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اربعین میں ماؤں اور ننھے زائرین کو ظہور امام کیلئے تیار کیا جاتا ہےاربعین پیادہ روی کی شاہراہ ، شاہراہ ظہور ہے۔ پیاده روی اربعین،اسی کلومیٹر کی مسافت طے کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک تشنگان عدالت و حریت کا عظیم مارچ ہے منتظران ظہور کی ایک بڑے پیمانے کی مانوورہے۔
انہوں نے کہا اس شاہراہ پر تمدن اسلامی کے احیا، بچوں اور بڑوں کو استعماری و استکباری ثقافتی یلغار سے بچاؤ کی کوششوں، نسل مہدوی کی تربیت، ظہور امام (عج) کی زمینہ سازی، ملت امام حسین(ع) و منتظران امام مہدی (عج) کے اتحاد و ارتباط کےعملی مظاہرے کا بہترین موقع فراہم ہے۔بقول حجت الاسلام استاد حسین انصاریان اربعین پیادہ روی دشمن کیلئے سوایٹم بموں سے زیادہ ڈراونی ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی مائیں بہنیں بیٹیاں سیرت زینبی پر عمل پیرا ہوتے ہوے اربعین واک میں بھرپور شرکت کریں گی۔