وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی سینئر اراکین کی جانب سے گلگت میں شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ طاہرہ بتول نے اعمال اور مجلس عزا سے خطاب کیا اس موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے دشمن چاہتا ہے ہماری عزادری کو یا تو مکمل ختم کرے یا محدود کر دے تو یہ اس کی بھول ہے جس تیزی سے وہ ہماری ماتم و عزادرای کے خلاف جائے گا ہم اتنا ہی اپنی عزاداری کو بڑھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کردار زینبی رکھنے والی مائیں بہنیں دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی پاکستان سمیت دنیا بھر میں اربعین حسینی کی اس ثقافت و تحریک الہی کو عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے اس سال شعبہ خواتین کے زیر انتظام گلگت میں بھی پہلی بار اربعین واک کا اہتمام کیا گیا بعد از نماز فجر اربعین واک کا آغاز ہوا جو کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا سجادیہ امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہوا واک میں خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔