وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی اور مولانا حسن مھدی کاظمی صاحب کی زیر سرپرستی کراچی کی تمام سابقہ عہدیداران کے ساتھ پہلی تربیتی نشست کا انعقاد ہوا ۔
محترمہ معصومہ نقوی اور مولانا حسن مھدی کاظمی نے خواہران سے خطاب کیا ۔اس موقع پر خواہران کا کہنا تھا کہ ہمارے اندر تزکیہ نفس کا فقدان ہے بہترین کردار سازی کے لیے ایسی ورکشاپس بہت موثر ثابت ہونگی۔ دوسری تربیتی ورکشاپ ان شاء اللہ دو ماہ بعد ہوگی۔