پوری انسانیت مولاعلیؑ کی عظمتوں کے سامنے سر تعظیم خم کرتی ہے، سوائے ان لوگوں کے جو حقیقت سے ناواقف اور بصیرت سے محروم ہیں، معصومہ نقوی

05 February 2023

وحدت نیوز(لاہور)ولادت با سعادت امیرالمومنین امام علی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر تمام عالم اسلام ، بالخصوص حجت دوراں امام مھدی علیہ سلام و تمام پیروان ولایت کی خدمت میں ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام شیعوں یا عام مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے تحفہ الہی ہیں۔ پوری انسانیت آپ کی عظمتوں کے سامنے سر تعظیم خم کرتی ہے، سوائے ان لوگوں کے جو حقیقت سے ناواقف اور بصیرت سے محروم ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مداحوں میں آپ کو صرف مسلمان ہی نظر نہیں آئیں گے بلکہ عیسائی اور دیگر دیان کے پیروکار بھی ان کی مدح سرائی کرتے دکھائی دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے مولاے کائنات امام علی علیہ سلام کے موقع پر کیا۔

 ان کا کہنا تھاجب ہم امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی ذات پر نظر ڈلتے ہیں تو ہمیں آپ صفات و جمال الہی کا مظہر نظر آتے ہیں آپ زندگی کے ہر دور کے لئے اسوہ حسنہ اور نمونہ عمل ہے آپ علیہ سلام کے فضائل و اوصاف کو بیان کرنا اختیار بشریت سے بالاتر ہے جناب رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے جانشین امام علی علیہ سلام کی شان میں بے شمار فضائل کا ذکر کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ شیعیان و پیروان امام علی علیہ سلام کے لیے لازم ہے کہ جہاں ذکر علی علیہ سلام سے اپنے قلوب و اذہان کو منور کریں وہیں اپنے اعمال میں سیرت امام علی ع کی جھلک کو بھی اجاگر کریں تاکہ دنیا و آخرت میں اس عظیم ہستی کے حقیقی شیعہ و پیروکار ہونے کا اعزاز حاصل ہو ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree