عالم اسلام کی خواتین جناب سیدہ ؑ کی سیرت و تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں انقلاب برپا کر سکتی ہیں ، سیدہ معصومہ نقوی

08 March 2024

وحدت نیوز(لاہور) عالمی یوم خواتین کے موقع پر مرکزی صدرمجلس وحدت مسلمین  وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ خاتون کو اللہ تعالی نے بیک وقت دوہری صفات سے مزین کیا ہے جہاں وہ اپنے خاندان و اولاد کے لیے نرم گو ، شائستہ اور بردبار ہوتی ہے وہیں جب یہ خاتون معاشرے میں کام کرنے کے لیے آگے بڑھتی ہے تو صنف آہن بن جاتی ہے خواتین چاہیں تو  اپنی ذات میں چھپی صفات کو پہچانتے ہوئے خدا کی جانب سے عطا کردہ بھرپور صلاحیتوں سے استفادہ  حاصل کر سکتی ہیں جو نہ صرف انفرادی طور پر بلکہ اجتماعی طور پر بھی ایک مہذب معاشرے کی تشکیل میں بہترین کردار ہو سکتا ھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ خواتین عالم سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت مبارکہ کو اپناتے ہوئے اطاعت خداوندی‘عفت و پاکدامنی‘ پردہ و حیا‘ عبادت و ریاضت‘ زہدو تقوی کے ذریعہ اپنی انفرادی زندگیوں کو کامیاب بناسکتی ہیں بلکہ معاشرہ سازی کے لئے اجتماعی معاملات میں اپنی گود سے ایسی نیک سیرت نسلیں معاشرے کو فراہم کریں جو دنیا میں اسلامی انقلاب لانے کی استعداد رکھتی ہوں بلاشبہ خواتین کے لیے سیدۃ النساء العالمین ، دختر رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بہتر کوئ رول ماڈل نہیں انہوں نے مزید کہا کہ استعماری قوتیں ہماری خواتین کو آزادی کے نام پر بے حیائ اور فحاشی کی جانب اُکسا رہی ہیں اسلامی خواتین کو معلوم ہونا چاہیے کہ دین اسلام نے خواتین کو جس عزت ، وقار اور شرف سے نوازا ہے وہ انمول ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree