وحدت نیوز(چنیوٹ) صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ شعبہ چنیوٹ کے زیر اہتمام مہدوی معاشرے میں خواتین کے کردار پر منعقدہ سمینار میں شرکت اور خطاب ۔
صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے چنیوٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتین ونگ کے شعبہ چنیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار میں شرکت کی اور خواتین سے خطاب کیا ۔ 8 فروری دنیابھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے ضلع چنیوٹ میں خواتین ونگ نے مہدوی معاشرے میں خواتین کے کردار کے موضوع پر بہت ہی عمدہ سمینار کا اہتمام کیا ۔ سمینار مین خواتین نے بھر پور شرکت کی۔ مختلف عالمات اسکالرز نے خطابات کیے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان خواتیں ونگ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے معروف خطیب اور مجلس وحدت مسلمین۔ پنجاب کے صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اس سمینار میں شرکت فرمائی اور سمینار میں موجود شرکاء خواتین سے خطاب فرمایا ۔
علامہ صاحب کا خطاب موضوع کی مناسبت سے بہت ہی عمدہ اور مدلل تھا ۔ قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں خواتین کے کردار پر بہت ہی عمدہ گفتگو کرتے ہوئے کربلا میں کردار زینبی (س،) کو بیان کیا ۔
جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے آج کی خواتین اور ان کی ذمہ داریوں کے متعلق بھی گفتگو فرمائی جسے شرکاء خواتین نے بہت سراہا ۔