وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام الصادق امامبارگاہ اسلام آباد میں شہید صدر ایران ابراہیم رئیسی اور ان کے شہید رفقاء کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا مجلس ترحیم میں شہر بھر سے خواتین نے بھرپور شرکت کی چئیرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری ، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر شیرازی ، پرنسپل جامعہ بعثت مولانا مہدی کاظمی ، عالمہ اہلسنت محترمہ آسیہ مدنی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے مجلس ترحیم سے خطاب کیا ۔
مقررین نے شہیدِ خدمت ابراہیم رئیسی کی خدمات اور ان کی شخصیت پر روشنی ڈالی انہوں نے بیان کیا کہ شہید ابراہیم رئیسی اور شہید امیر حسین عبدالہیان نے فلسطین کے لیے سفیر کا کردار ادا کیا فلسطینی عورتوں اور بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا اور مظلومین کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ۔ مقرین نے شہداے اسلام کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔مجلس کے اختتام پر جناب علامہ راجا ناصر عباس جعفری صاحب نے شریکۃ الحسین سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے مصائب بیان کیے ۔