وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر صدارت سنٹرل سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں خواتین کا اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،اس کے بعد محترمہ عصمت بتول نے حدیث کساء اور زیارت عاشورہ کی تلاوت سے محفل کو نورانی کیا۔
اجلاس کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی مرکزی کابینہ کے لیے چھ عہدہ داران کے نام کا اعلان کیا اوران سے حلف لیا۔ کابینہ کے لئے درج ذیل خواہران کو ذمہ داری دی گئی: محترمہ بینا شاہ بطورآفس سیکریٹری، عرفا عباس رضوی بطور میڈیا سیکریٹری ، محترمہ زینب بنت الھدی بطور سیکریٹری روابط ، محترمہ فہیمہ زینب بطور سیکریٹری تحفظ عزداری ، محترمہ فرحانہ فصاحت بطور سیکرٹری تعلیم اورمحترمہ عصمت بتول بطور سیکریٹری امور ذاکرات و عالمات شامل ہیں ۔