بے شک چودہ اگست ایک ملک کی آزادی کا دن اور عاشورہ پوری انسانیت اور بشریت کی آزادی کا دن ہے، سیدہ معصومہ نقوی

15 August 2022

وحدت نیوز(لاہور) 75ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ جن خالص نیتوں اور قربانیوں کے ساتھ اس ملک کی بنیاد رکھی گئی انہیں قربانیوں کو یاد کرتےہوئے اور قائد اعظم کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے ہم اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کر سکتے ہیں اور بالآخر ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ وطن عزیز پر زمین کے اصلی وارث امام زمانہ علیہ السلام کی حکومت کو مشاہدہ کریم گے بیشک صحیح اسلامی عقیدہ و اسلوب کی پیروی میں وطن عزیز کا مستقبل روشن اور منور ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم آذادی کے موقع  پر وطن کے محافظوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی جانیں ہمہ وقت مملکت خداداد پاکستان کی حفاظت کے لئے قربان ھونے کے لئے تیار رھتی ھیں ۔ حسینیت زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree