ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما سیمی نقوی کا وفد کے ہمراہ تھرپارکر کا دورہ، پانی سے محروم علاقے میں فراہمی آب کے منصوبے کا افتتاح

17 June 2021

وحدت نیوز(تھرپارکر) مرکزی رابطہ سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ سیمی نقوی کی قیادت میں معصومہ قمؑ گرلز گائیڈز نے گوٹھ آدم رند میں سمر پمپ کا افتتاح کیا مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رابطہ سیکرٹری سیدہ سیمی نقوی نے اپنی رضاکار ٹیم معصومہ قم گرلز گائیڈز کے ہمراہ منیر ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے گوٹھ آدم رند تھر پارکر میں سمر پمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محترمہ سیمی نقوی نے جناب ڈاکٹر منیر صاحب کے تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 اس سے قبل ضلع تھر پارکر میں مخیر حضرات کے تعاون سے تعلیم بالغاں اسکول و مدرسہ کی بنیاد رکھی گئی تھی جس میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے وفد نے اسکول کا دورہ کیا اور طلباء سے سوال و جواب کیے اور ان میں انعامات تقسیم کیے علاوہ ازیں  معصومہ قم گرلز گائیڈز کی جانب سے پورے گاؤں میں نیاز کی صورت میں طعام تقسیم کیا گیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree