وحدت نیوز(گلگت)امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات گلگت ڈویژن اور نومل الھدی یونٹ کی جانب سے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم مردہ بار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ نومل سے علمدار چوک تک نکالی گئی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئےمرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اس حوالے سے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ چالیس اسلامی ممالک کا اتحاد کس کام کا جب قبلہ اول کے تحفظ کے لیے یہ الائنس کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا ، اسلامی حکمرانوں کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ۔
ان کا کہنا تھا پاکستانی عوام فلسطین میں ہونے والے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہے ۔انشااللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کا ناپاک وجود اس سر زمین سے ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا فلسطین مسلمانوں کی سر زمین ہے اور ہمیشہ رہے گی، اسرائیل نے مظلوم اور نہتے فلسطین کی عوام پر حملہ کر کے یہ ثابت کر دیا کے وہ ظالموں کا سربراہ اور دہشت گردی کا بانی ہے۔ انہوں نے کہا پوری دنیا کے مسلمان اسرائیل کی نابودی تک سراپا احتجاج رہیں گے ریلی سے آئی ایس او کی سابقہ مسئول محترمہ رباب رضوی نے بھی خطاب کیا۔