کراچی (وحدت نیوز) جامعہ اردو میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ اردو کے تحت منعقدہ یوم حسین (ع) سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی سیکرٹری جنرل خانم ندیم زہراء نے کہا کہ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا تذکرہ، رسول خدا (ص)، دین اسلام، شریعت کا تذکرہ ہے۔ کربلا ایسی درسگاہ ہے جو مسلسل معاشرے اور کردار کی تعمیر کرتی چلی آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں حکومت ہو یا اپوزیشن، سیاسی جماعتیں ہوں یا عوام سب امریکی ڈرون حملوں سے پریشان اور بے بس نظر آتے ہیں، لیکن اگر اپنے پڑوس میں دیکھیں کہ جہاں کربلا و عاشورا سے درس حریت لیتے ہوئے برادر اسلامی ملک ایران نے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل امریکی ڈرون کے سسٹم کو نہ صرف کنٹرول میں کرکے صحیح سالم اپنے قبضے میں لیکر عالمی استعمار امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔