وحدت نیوز(ہالا) مدرسہ سکینہ بنت الحسینؑ ھالا میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ھالا سمیت سندھ کے سات اضلاع نے شرکت کی جن میں ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو باگو ، ٹنڈو غلام علی، جامشورو ، ٹنڈو الہیار اور ماتلی شامل ھیں ورکشاپ کے تمام تر انتظامی امور محترمہ سیمی نقوی کی زیر نگرانی انجام پاۓ دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں جید علمائے کرام نے خطاب کیا
جن میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی ،صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی ، علامہ دوست علی سعیدی ، علامہ محمد جان حیدری ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما جناب ظہیر کربلائی، علامہ نقی جوادی ، جناب ڈاکٹر مدثر اور برادر رضوان صاحب نے مختلف اخلاقی اور فکری موضوعات پر شرکاء سے خطاب کیا ۔
ورکشاپ میں نماز باجماعت نیز دعائے عہد اور زیارت عاشورہ کی تلاوت کی گئی ورکشاپ کے اختتام پر محترمہ سیمی نقوی مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے تمام اضلاع سے آنے والی خواتین اور مدیر مدرسہ سکینہ بنت الحسینؑ آقا دوست علی سعیدی کا شکریہ ادا کیا علاوہ ازیں ۱۳ رجب ولادت با سعادت جناب امیر المومنین ع کی مناسبت سے ورکشاپ میں شریک خواتین اور مدرسے کی طالبات میں چوڑیاں بطور تحفہ پیش کیں۔