اے ڈی ایم سی کے چیئرمین ناصر عباس شیرازی کا دورہ علی پور، 200مزید خاندانوں میں راشن تقسیم

21 May 2020

وحدت نیوز(علی پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے چیئرمین سید ناصر عباس شیرازی ڈیرہ غازیخان کے بعد امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے علی پور پہنچ گئے، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان علی کاظمی، سید شاکر حسین کاظمی اور دیگر نے استقبال کیا۔ ناصر عباس شیرازی کو لاک ڈاؤن کے دوران ضلع علی پور کی جانب سے جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، سید رضوان کاظمی نے بتایا کہ اب تک ضلع علی پور ایک ہزار متاثرہ گھرانوں تک المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے پلیٹ فارم سے امداد پہنچائی گئی ہے۔

اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ علی پور میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ 200 گھرانوں میں مزید راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس سے سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اقتدار حسین نقوی، سید رضوان علی کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔ بعدازاں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع نے لاک ڈاؤن میں بھرپور فعالیت کا اظہار کیا ہے اور بالخصوص علی پور کی ٹیم نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے، اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ہماری کوشش ہوگی ہر غریب تک پہنچا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree