اے ڈی ایم سی ضلع ملیر کی جانب سے کورونا سے جاںبحق افراد کے غسل کیلئے حفاظتی کٹس کی تقسیم

20 May 2020

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے فلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے کورونا وائرس کی عالمی وباسے بچاؤ کیلئے امدادی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیاہے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل جناب احسن عباس رضوی صاحب اور ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید شعیب رضوی نے وفد کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار میں غازی عباس ٹرسٹ انتظامیہ مرکزی مسجد مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار کے مینیجنگ ٹرسٹی سید مرتضی عابدی اور ٹرسٹ کے دیگر اراکین جناب ظفر احسن نقوی، جناب اختیار امام رضوی صاحب، جناب ثمر عباس رضوی صاحب، جناب کاشف رضا رضوی صاحب اور جناب صادق حسین نقوی صاحب سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم جعفرطیار یونٹ کے سیکریٹری جنرل محمد علی زیدی اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید کاظم نقوی بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل ضلع ملیر کی جانب سے کرونا کی وبا کی وجہ سے میت کو نہلانے کے لئےغسال کی حفاظت کے لیے بہترین قسم کے پانچ حفاظتی سوٹ غازی عباس ٹرسٹ کے حوالے کیے اراکینِ غازی عباس ٹرسٹ نےمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کاتہہ دل سے شکر یہ ادا کیا اور ادارے کی توفیقات خیر میں اضافے کی دعا بھی کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے مرحلے میں بھی اے ڈی ایم سی ضلع ملیر نے درجنوں طبی مراکز اور اداروں میں یہ حفاظتی لباس تقسیم کیا تھا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree