وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی سے وحدت یوتھ ونگ پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کے صدر منصب علی کربلائی نے مدرسہ خاتم النبیین جیکب آباد میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر غلام مقصود علی ڈومکی کو وحدت یوتھ ونگ ڈویژن سیٹ اپ کے بارے میں معلومات سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی ہے کہ ڈویژن لاڑکانہ میں وحدت یوتھ ونگ کا سیٹ اپ بنایا گیا ہے، مزید کہا کہ نوجوان ملت کا سرمایہ ہیں ہم آپ نوجوانوں کو کسی بھی موڑ پر اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہم ہر موڑ پر آپ کے ساتھ ہیں، مجھے خوشی ہوئی ہے کہ ڈویژن سطح پر وحدت یوتھ ونگ کا سیٹ اپ مضبوط بنانے کے لئے آپ کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ملک گیر مذہبی و سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جانثار ہیں، وحدت یوتھ ونگ پاکستان کا سیٹ اپ ملک بھر میں وسیع کیا جائے گا۔