وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ محبانِ وطن جنرل یوتھ کونسل اجلاس اسلام آباد میں جاری

11 June 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ محبانِ وطن اجلاس جنرل یوتھ کونسل جامعہ الصادق جی سکس ٹو اسلام آباد میں جاری، جس میں ملک بھر سے وحدت یوتھ کے جوانوں کی بھرپور شرکت، پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت علی ریاض اور منقبت و نعت خوانی کی سعادت احسان علی، سید غیور شمسی و زہیر عبّاس نے حاصل کی۔

پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے رکن شوریٰ عالی علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے کہا کہ جوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جوانوں کی بدولت کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو کر کامیابی کے مراحل طے کرتا ہے۔

محبان وطن اجلاس کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ ایک باکردار اور پاکیزہ سیرت جوان مذہب و ملت کے لیے سعادت و کامرانی کا باعث ہے اور ہماری جوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنی اخلاقی و روحانی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دین اسلام کی خدمت میں مصروف عمل رہیں۔

جنرل یوتھ کونسل کے اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ جوان ہمارے ملک وملت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، قدرتی و انسانی وسائل میں سب سے قیمتی ترین سرمایہ جوان ہیں، کوئی بھی معاشرہ جوانوں کی صلاحیتوں کے مرہون منت ترقی کی منازل طے کرتا ہے، وقت کے تقاضوں کے مطابق ہمارے جوانوں کا جدید علم و فنون سے آراستہ ہو کر ملک کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ناگزیر ہے۔

محبان وطن اجلاس میں وحدت یوتھ کے اغراض و مقاصد کے عنوان پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے مدلل انداز میں روشنی ڈالی دیگر مقررین میں سوشل میڈیا ایکسپرٹ سید عظیم سبزواری نے سوشل میڈیا کے اہداف پر لیکچر دیا، سید سجاد نقوی نے پروگرام کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔ کل 11 جون بروز اتوار اجلاس کے دوسرے دن مجلس یوتھ ونگ کے نئے مرکزی صدرکا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree