وحدت نیوز(کراچی) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ اظہر رضا قادری نے کہا ہے کہ آج شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں شیعہ سنی علماءو عوام کی شرکت نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں ہے بلکہ تکفیری دہشتگرد ٹولہ شیعہ سنی فساد کرانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے جسے شیعہ سنی محب وطن مسلمانوں نے ناکام بنا دیا ہے۔ امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ اظہر رضا قادری نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد جتنے بھی شیعہ سنی مسلمانوں کو قتل کر دیں لیکن فرقہ واریت پھیلانے کی سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے تکفیری دہشتگردوں نے چاہا کہ لبیک یا رسول اللہ اور لبیک یا حسین کے نعروں کو ختم کر دیں لیکن سنی شیعہ مسلمانوں نے تکفیری دہشتگرد عناصر کی تمام سازشوں کو اپنے اتحاد و وحدت سے ناکام بنا دیا۔ اظہر رضا قادری نے کہا کہ آج کالعدم دہشتگرد عناصر حکومتی سرپرستی میں اہلسنت کا نام استعمال کرکے دہشتگردی کا بازار گرم کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے ان تکفیری دہشتگردوں کو سیکیورٹی دی جاتی ہے، انہیں دہشتگردی کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے کہ فرقہ واریت پھیلا کر پاکستان کو عدم استحکام سو دوچار کر دیں لیکن تمام شیعہ سنی مسلمان حکمرانوں اور تکفیری دہشتدرگ عناصر کی اسلام و پاکستان مخالف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اظہر رضا قادری نے کہا کہ جس طرح کربلا میں حسینیت نے یزیدیت کو شکست دی تھی آج بھی حسینیت کے پیروکار یزیدیت کے پیروکاروں کو شکست سے دوچار کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکی سعودی نواز لیگی حکومت کو مولانا ڈیزل، شرابی طاہر اشرفی، تکفیری دہشتگرد عناصر سمیت اسکے تمام حواری ملکر بھی نہیں بچا سکیں گے، پاکستان کی محب وطن عوام ان تمام پاکستان کے غداروں کو چھپنے اور فرار ہونے کا موقع نہیں دیگی اور انکا کڑا احتساب کریگی۔