فلسطین و قبلہ اول کی آزادی کا واحد راستہ اسلامی مزاحمت میں ہی ہے،اسداللہ بھٹو

31 مئی 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سےآزادی? القدس کانفرنس کا انعقاد کراچی کے مقامی ہال میں کیا گیا۔ القدس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، میجر (ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے رہنماء اسد اللہ بھٹو، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، سیدعلی حسین نقوی، یعقوب حسینی ، مولانا صادق جعفری، مولانا عبد اللہ جوناگڑھی ،علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدرعباس عابدی اور دیگر رہنماء شریک تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء اسد اللہ بھٹو کاکہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریہ اور ایک کلمہ ہے، پاکستان کا اول و آخر اسلام ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ فلسطین کا ساتھ دیا ہے۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانانِ عالم کا قبلہ اول ہے اور فلسطین کا ابدی و تاریخی دارلحکومت تھا، ہے اور رہے گا۔اسد اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ القدس سے متعلق کسی بھی قسم کی تقسیم کو قبول نہیں کیا جائے گااورفلسطین و قبلہ اول کی آزادی کا واحد راستہ اسلامی مزاحمت میں ہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree