تکفیری سازشیں ناکام ،بشارالاسد تیسری بار شام کے صدر منتخب، ملک بھر میں جشن کا سماں

06 جون 2014

وحدت نیوز(دمشق) شام کے سابق صدر بشار الاسد نے صدارتی الیکشن میں 88.7 فی صد ووٹ لیکر تیسری بار سات سال کی مدت کیلئے شام کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد لاہم نے سرکاری ٹی وی پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ ڈاکٹر بشارالاسد بہت بڑی بھاری اکثریت سے شام کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ بشار الاسد نے کل ووٹوں میں سے 1 کروڑ 20 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ اس انتخاب میں ٹرن آوٹ 73.42 رہا۔ ثنا نیوز ایجنسی کے مطابق، الیکشن کے دوران ملک میں کہیں بھی تشدد کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ گذشتہ 50 سالوں میں پہلا موقع ہے کہ تین امیدوار سامنے آئے جن میں حسن عبداللہ اور مہرعبدالحافظ شامل ہیں۔ الیکشن کے نتائج کے ساتھ ہی دمشق سمیت ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ دوسری جانب جمہوری اسلامی ایران اور روس نے انتخابات کا خیرمقدم کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree