وحدت نیوز(اسلا م آباد) مدارسِ جعفریہ پاکستان کی مجلسِ نظارت کا اجلاس جامعۃ الحجّت اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مجلس نظارت کے اراکین علّامہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید حسنین گردیزی، علامہ سید علی محمّد نقوی، علامہ سید باقر زیدی، ڈاکٹر حسنین نادر، صدر مدارسِ جعفریہ پاکستان علامہ سید حُسین نجفی اور سیکرٹری جنرل علامہ حسنین عارف نے شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ سید علی محمّد نقوی کو مجلس نظارت کا دبیر منتخب کیا گیا، اجلاس میں مدارسِ کے لئے تعلیمی بورڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، جو تمام مدارس کو یکساں اور بہتر امتحانی نظام مہیا کرنے اور اسناد کا اجراء کرسکے گا، اس کے علاوہ مدارس کے نصاب کی تدوین و ترتیب کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں اراکینِ مجلس نظارت اور اراکینِ کابینہ شامل ہیں، ڈاکٹر حسنین نادر کو اس کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔