وحدت نیوز(خیرپور) وائس آف شہداء پاکستان کے ترجمان سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ قائم علی شاہ نے مجھے انتہاء پسند قرار دیا ہے۔ ان کو اس طرح کا بیان دیتے ہوئے شرم کرنی چاہیے۔ قائم علی شاہ صاحب آپ کی کیا بات ہے، ہم آپ کے جے جے کار کریں تو پیارے اور مخالفت کریں تو انتہاء پسند قرار دیئے جائیں۔ خیرپور میں منعقدہ لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کو پیپلز پارٹی نے اپنے خلاف سمجھ لیا جبکہ درحقیقت ایسا نہیں ہے۔ یہ کانفرنس طالبان کے خلاف ہے اور دنیا کو پیغام جانا چاہیے کہ سنی شیعہ متحد ہیں اور اب ان کو کوئی نہیں لڑا سکتا۔ ہم آئین پاکستان اور افواج پاکستان کی حاکمیت چاہتے ہیں۔ ہم طالبان کے خلاف ہیں اور ان سے مذاکرات کے بھی خلاف ہیں کیونکہ وہ بے نظیر بھٹو سمیت ہزاروں بے گناہ انسانوں کے قاتل ہیں۔مجھے فوج کا ایجنٹ کہنے والے اپنا شوق پورا کرتے رہیں ، جب ملک ٹوٹتا رہے اور سب تماشہ دیکھتے رہیں ، میں فوج کو آواز نہ دوں تو کیاکروں ، جمعراتی سید دیکھ لے ہم ممتاز گرائونڈ میں موجود ہیں ، ملک دشمنوں کو للکا ر رہے ہیں ۔