علامہ مقصود ڈومکی کی سربراہی میں شہداء کمیٹی جیکب آباد اور شکارپورکی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

13 دسمبر 2015

وحدت نیوز(کراچی) شہداء کمیٹی جیکب آباد اور شکارپورکے ایک وفد نے چئیرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی، وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ، وزیر ٹرانسپورٹ اور جیکب آباد سے رکن صوبائی اسمبلی میر ممتاز حسین جکھرانی، ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی، آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ڈی آئی جی، کمشنرو دیگر شریک ہوئے۔ جبکہ وارثان شہداء کمیٹی جیکب آباد اور شکارپور کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین سندہ کے رہنما عبداللہ مطہری بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ حکومت کی جانب سے وارثان شہداء کے ساتھ گیارہ ماہ قبل جو معاہدہ طے پایا تھا اگر اس پر عمل در آمد کیا جاتا تو صورتحال بہتر ہوتی آج بھی ضلع جیکب آباد،شکارپور اور قمبر شہداد کوٹ و دیگر اضلاع میں دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور مراکز موجود ہیں، جن کے خلاف کاروائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارثان شہداء کو سرکاری ملازمت دی جائے اور زخمیوں کا مکمل علاج کیا جائے۔ اور معاہدے پر عمل در آمد کیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندہ نے معاہدے اور شہداء کمیٹی کے مطالبات پر عمل در آمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شخصیات کو سیکورٹی کیلئے لائسنس دیئے جائیں گے، جبکہ الیکشن پراسس کی تکمیل پر ملازمتوں پربین ختم ہوگاتو خانوادہ شہداء کے ایک ایک فرد کو ملازمتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دوھفتوں میں جیکب آباد اور شکارپور میں یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر کا کام شروع ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree