وحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں رونما ہونے والے حالات نے کچھ عرب ممالک اور اسرائیل کو نزدیک کردیا ہے اور یہ ایک ایسا موقع غنیمت ہے کہ اسرائیل نئے نئے متحدین بناسکتا ہے آج عرب لیگ کی اسرائیل مخالفت میں کمی ہوچکی ہے۔ سابق اسرائیلی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ ہماری کامیابی ہے کہ ہم کچھ اہم عرب ممالک کو آخر کار یقین دلانے میں کامیاب ہوئے کہ اسرائیل ان کا اصل دشمن نہیں ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اسرائیل کے لئے اس سے سنہرا موقع کوئی نہیں ہوسکتا کہ آج اس کے بلاگ میں وہ ممالک کھڑے ہیں جن سے کبھی اسرائیل کو خدشہ رہتا تھا۔
یہ بات واضح ہے کہ شام کیخلاف اسرائیل اور امریکی ایجنڈے میں عرب عوامی بیداری سے خوفزدہ خلیجی ممالک خاص کر سعودی عرب اور قطر نیز ترکی کا حصہ دار بنا اسرائیل کے لئے ایک طرح سے اطمینان ہے کہ خطے میں سب سے بڑے اسرائیل مخالف ملک کے خلاف محاذ میں عرب بجائے شام کے ساتھ دینے کے اسرائیل کے ساتھ دے رہے ہیں۔