عرب لیگ کی اسرائیل دشمنی کم ہوگئی ہے، سابق سربراہ موساد

21 جون 2013

mosadوحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں رونما ہونے والے حالات نے کچھ عرب ممالک اور اسرائیل کو نزدیک کردیا ہے اور یہ ایک ایسا موقع غنیمت ہے کہ اسرائیل نئے نئے متحدین بناسکتا ہے آج عرب لیگ کی اسرائیل مخالفت میں کمی ہوچکی ہے۔ سابق اسرائیلی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ ہماری کامیابی ہے کہ ہم کچھ اہم عرب ممالک کو آخر کار یقین دلانے میں کامیاب ہوئے کہ اسرائیل ان کا اصل دشمن نہیں ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اسرائیل کے لئے اس سے سنہرا موقع کوئی نہیں ہوسکتا کہ آج اس کے بلاگ میں وہ ممالک کھڑے ہیں جن سے کبھی اسرائیل کو خدشہ رہتا تھا۔

یہ بات واضح ہے کہ شام کیخلاف اسرائیل اور امریکی ایجنڈے میں عرب عوامی بیداری سے خوفزدہ خلیجی ممالک خاص کر سعودی عرب اور قطر نیز ترکی کا حصہ دار بنا اسرائیل کے لئے ایک طرح سے اطمینان ہے کہ خطے میں سب سے بڑے اسرائیل مخالف ملک کے خلاف محاذ میں عرب بجائے شام کے ساتھ دینے کے اسرائیل کے ساتھ دے رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree