عمران خان کا تاریخی فتح پر اپنی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین سے اظہار تشکر

18 جولائی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر پوری قوم کے ساتھ ساتھ اپنی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگ ق کا بھی خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا ہے ۔

انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سب سے پہلےمیں مسلم لیگ نواز کےامیدواروں ہی کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاً پولیس کے جبر و ستم اور مکمل طور پر ایک متعصب الیکشن کمیشن کو شکست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنےتمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت مسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزارہوں۔یہاں سےآگےکاواحد رستہ ایک ساکھ کےحامل الیکشن کمیشن کی زیرِنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کاانعقادہے۔کوئی بھی دوسراراستہ محض سیاسی غیر یقینی میں اضافےاورمزیدمعاشی انتشارکیجانب لیکر جائےگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree