وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام 10دسمبر کو ملتان میں ہونے والے آزادی فلسطین مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کے تمام ونگز کا مشترکہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسجد ولی العصر ملتان میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ ملتان دلشیر علی خان، صوبائی رہنما سید وسیم عباس زیدی، سید دلاور عباس زیدی، سید علی بخاری، عزاداری ونگ کے رہنما عون رضا انجم ایڈووکیٹ، ثقلین نقوی، وحدت یوتھ کے رہنما تیمور علی، حسن حیدر، فرقان حیدر، قاری سلمان محمدی اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں آزادی فلسطین مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، سیکیورٹی، شرکت، دعوتوں اور تشہیراتی مہم کا جائزہ لیا گیا، دوسری جانب انتظامیہ کمیٹی نے آزادی فلسطین مارچ کا وزٹ کیا اور تمام ممکنہ خدشات کا جائزہ لیا۔ آزادی فلسطین مارچ 10دسمبر دربار حضرت شاہ شمس تبریز بعد نماز ظہرین شروع ہوگا جو علی چوک، دولت گیٹ چوک، حسین آگاہی بازار سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر پہنچے گا جہاں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے۔