مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت ع پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی مجلس وحدت مسلمین قم کابینہ کے ساتھ خصوصی نشست

21 دسمبر 2023

وحدت نیوز(قم المقدس) حوزہ علمیہ قم خود سازی اور انسان سازی کا بہترین مرکز ہے۔ تنظیمی تقوی انسان کے رشد میں نکھار پیدا کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس علمائے مکتب اہلبیت ع پاکستان کے مرکزی صدرحجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی صاحب کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم قم کابینہ کی خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں تنظیمی موضوعات اور قومی رشد و ارتقا میں تنظیم کے کردار پر گفتگو ہوئی۔

 شرکا نے مختلف میدانوں میں اپنی تنظیمی فعالیت کا ذکر کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین قم کے صدر حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے معزز مہمان شخصیت کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ قم کابینہ کے شعبہ جات کی مختصر کارکردگی بھی پیش کی اور اراکین کا تعارف بھی کرایا۔ اس دوران مبلغین کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شورای عالی کے رکن اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت ع پاکستان کے مسئول حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے حاضرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم خود سازی اور انسان سازی کا بہترین مرکز ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو   دنیا بھر سے اپنی ہدایت و تربیت کیلئے اس مرکز کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی فعالیت تنظیمی تقوی کے ہمراہ ہونی چاہیے۔ تنظیمی تقوی انسان کے اجتماعی و تنظیمی رشد میں نکھار پیدا کرتا ہے۔اس موقع پر حاضرین نے پاکستان میں مبلغین کے اعزام کے حوالے سے بھی اہم امور زیر بحث لائے جن کی روشنی میں آئندہ ماہ رمضان المبارک اور محرم الحرام میں تبلیغی فعالیت کے حوالے سے بھی کچھ امور طے پائے۔نشست کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین قم المقدس کے دفتر میں آج 19دسمبر 2023 کو ساڑھے دس بجے کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree