وحدت نیوز(نجف اشرف)ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی ایم ڈبلیو ایم شعبہ نجف اشرف کی نومنتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری میں خصوصی شرکت اور خطابتفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے سیکرٹری اور سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی جوکہ اس وقت عراق کے دورے پر ہیں انہوں نے بروز جمعہ مورخہ 22/12/2023 ایم ڈبلیو ایم شعبہ نجف اشرف کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا اور نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔
سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خطاب میں نومنتخب کابینہ کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تاسیس سے لے کر اب تک کے قومی و ملی خدمات کو جامع انداز میں بیان فرمایا۔ اور پاکستان میں تشیع کی مشکلات میں ایم ڈبلیو ایم کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں انہوں نے نو منتخب کابینہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو چاہیے کہ اپنے اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی و ملی مفادات کے لیے کام کریں اور اپنے فرائض منصبی کو احسن انداز سے سرانجام دیں۔