حاج قاسم سلیمانی نے جبہ مقاومت کو قوت بخشی ہے، حجت الاسلام والمسلمین سید احمد میر مرشدی

08 جنوری 2024

وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام عظیم الشان تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ مورخ 22 جمادی الثانی مطابق 5 جنوری کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام جامعہ المصطفی العالمیہ واحد اصفہان میں عظیم الشان تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلاب کرام کی کثیر تعداد میں شرکت۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جس کا شرف برادر حافظ سلیم شیخ صاحب کو ہوا۔

انکے بعد برادر محمد سلیم نے منقبت پیش کی بعد از آں برادر عادل حسین نے شہید علامہ ضیاء الدین رضوی قائد گلگت بلتستان کی بابرکت زندگی پر مفصل گفتگو کرتے ہوئے شہید کی ملت گلگت بلتستان پر خدمات کو بیان فرمایا۔جس کے بعد برادر فرقان حیدر نے منقبت خوانی کی۔

انکے بعد کانفرنس کے مھمان خصوصی علامہ سید احمد میر مرشدی صاحب(سابق مسئول حوزہ و نمائندہ ولی فقیہ در نیروی ھوایی سپاہ) نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی خدمات و شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔

انکا کہنا تھا ہم اپنے آپ میں بصیرت و فرقان پیدا کریں اور یہ حاج قاسم سلیمانی کی بصیرت اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے کہ داعش جیسے دہشت گرد نابود ہوئے،حاج قاسم سلیمانی نے جبہ مقاومت کو قوت بخشی ہے۔

آپ نے فرمایا کہ رجیم اسرائیل کی جنایت اور فلسطین پر مظالم کے خلاف طوفان الاقصیٰ ایک انقلابی تحریک تھی اور یہ طوفان الاقصی کے ثمرات ہیں کہ جس کی وجہ سے دنیا کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بیدار ہوئے۔آج ہم پہلے سے بہت زیادہ طاقتور ہیں۔

انہوں نے اپنے گفتگو میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید مظلوم آغا ضیاء الدین رضوی کا تذکرہ کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔بعد از آں برادر ساجد علی مھدوی نے ترانہ شہداء پیش کیا۔

یاد رہے کانفرنس میں مزید جامعہ المصطفی العالمیہ واحد اصفہان کے تشکل ھای فرھنگی کے صدور جناب سید جعفر شمسی مسئول تشکل شہید عارف الحسینی،مسئول تشکل سلمان فارسی محسن رضا نقوی، سید حسن امام نمائندہ تشکل المھدی ھندوستان ، محمد ھاشم مبلغی مسئول تشکل مجمع انوار بلتستان ، محمد ذیشان نمائندہ تشکل عماریوں نے خطاب کرتے ہوئے شہداء اسلام شہداء مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام کے آخر میں مسئول مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان برادر سید محسن نقوی صاحب نے عظمت شھداء کو بیان کرنے کہ بعد مھمانان و شرکت کنندگان کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات سے پروگرام کا اختتام کیا۔ نظامت کے فرائض برادر حافظ ملک وسیم سجاد صاحب انجام دے رہے تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree