قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے سرزمین پاکستان پر جس خوبصورت انداز سے خط امام خمینی کا پرچار کیا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا،علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

07 اگست 2024

وحدت نیوز(مشھد مقدس) عالم مجاہد علامہ شہید عارف حسین الحسینی کی 36 ویں برسی اور شھداء پارہ چنار ، شہید القدس رھبر تحریک حماس فلسطین اسماعیل ھنیئہ اور شہید القدس الحاج فواد  شکر ودیگر شھداء کی مناسبت سے رواق دار الرحمہ حرم مطہر رضوی میں تبلیغات اسلامی مدیریت زائرین غیر ایرانی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد کے زیر اہتمام سفیر نور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت کی اور  شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فرزند امام خمینی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی حیات طیبہ اور افکار حسینی پر روشنی ڈالی۔

سربراہ امور خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کونہ کونہ میں خطِ امام راحل کا پرچار کرنے والی شخصیت صرف اور صرف قائد شہید تھے اور انکا یہ عظیم کارنامہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ بے شک شہید قائد کی شہادت سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا ناممکن ہے لیکن فرزندان شہید قائد  آج بھی قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں شہید کا علم حریت و استقلال بلند کیے ہوئے ہیں۔ اور انشاء اللہ یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔ ہم۔شہید قائد کے افکار کو رہتی دنیا تک زندہ رکھیں گے اور خط امام خمینی کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

ڈاکٹر شفقت شیرازی نے خطے کے بدلتے ہوئے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اسرائیل نے تہران میں اسماعیل ھنیئہ اور بیروت میں الحاج فواد شکر کو نشانہ بنا کر بہت بڑی حماقت کی ہے جہاں غاصب صہیونی ریاست نے بین الاقوامی قوانین کو روندا ہے وہیں پر غزہ میں وحشیت و بربریت وانسانیت سوز مظالم اور بیروت پر حملہ کر کے اپنی ڈیٹ اف ایکسپائری بے گناہوں کے خون سے مہر لگا دی ہے۔ اسرائیلی کا غاصبانہ وجود عالمی اور بالخصوص خطے کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ مقاومت اسلامی وایران اس سے عنقریب سخت انتقام لیں گے۔

علاوہ ازیں کانفرنس سے مجمع جہانی اھل البیت مشھد مقدس کے مسئول حجة الاسلام والمسلمين شيخ ايمانى مقدم نے بھی خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض برادر قاسم شمسی سابق مرکزی صدر آئی ایس او نے ادا کئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree