ایم ڈبلیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی برسی پر کانفرنس کا انعقاد

01 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(لندن)مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے زیر اہتمام مسجد علی لوٹن میں ایک عظیم الشان وحدت کانفرنس بمناسبت برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے مومنین و مومنات اور علماء کرام و زعماء ملت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے چیف کوارڈینیٹر جناب سید وجاہت علی گیلانی نے سرانجام دیئے۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے یوتھ ونگ کے صدر جناب مولانا ہاشم الحسینی نے کیا ۔ اہل سنت عالمی شہرت یافتہ نعت خواں نے ہفتہ وحدت ربیع الاول کے حوالے سے نعت خوانی سے اس کانفرنس میں جوش و جذبہ برپا کر دیا اور روح پھونک دی ۔

 باقی مقررین میں ایم ڈبلیو ایم کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی صاحب، جناب حجت الاسلام مولانا سید رضا حیدر رضوی صاحب،  حجت الاسلام والمسلمین جناب علامہ مشرف حسین الحسینی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین جناب علامہ غلام حسین عدیل صاحب،  جناب مولانا ہادی صاحب، جناب حجت الاسلام مولانا حمزہ  حسینی صاحب ، آغا سید ذکی رضوی صاحب، صدر ادارہ مسجد علی لوٹن سید راحت گیلانی ،  ایم ڈبلیو ایم لوٹن کے نمائندہ جناب غلام عباس صاحب نے نعت رسول مقبول بھی پیش کی ۔

 مقررین نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی کہ وہ اتحاد بین المسلمین و اتحاد بین المومنین کے داعی تھے کہ انہوں نے 4 سال کی مختصر قیادت میں انہوں نے  کافی کامیابی حاصل کی،  قائد شہید نے ملت تشیع کو قومی و ملکی  سیاست میں شامل کیا اور 6 جولائی 1987 کو مینار پاکستان لاہور میں ملت تشیع کو صرف نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کو سبیل و نا کے نام سے ایک فلاحی و اسلامی ریاست کے  لئے سیاسی دستور و منشور دیا ۔ قائد شہید نے ملک کے طول عرض کے دورہ جات کر کے ملت تشیع میں ایک انقلابی بیداری پیدا کی اور ملت تشیع کی عالمی و ملکی سطح پر صحیح ترجمانی کی ۔ اسی لئے عالمی استکبار نے ملکی و  مقامی اپنے ایجنٹوں کے ساتھ مل کر یہ سازش کی اور بھانپ لیا کہ یہ حقیقی فرزند امام خمینی رح پاکستان کی سرزمین پر ایران کی طرز کا اسلامی انقلاب برپا کہیں نہ کر دے تو ان دجال کے کارندوں نے ھمارے محبوب قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کو پشاور میں  نماز  فجر کے وقت 5 اگست 1988 کو اپنے زیر تعمیر مدرسے میں شہید کر دیا۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے  مظلومین کی حمایت کا اعلان کیا گیا اور استعماری طاقتیں جو ظلم و بربریت ڈھا رہی ھیں ان کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

کانفرنس کے شرکاء نے حالیہ واقعات جو فلسطین میں پیش آئے جس میں خصوصی طور پر جو ناحق خون بہایا گیا اور بزاروں افراد اب تک بیگناہ شہید ھو چکے ھیں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی  ، آخر میں تمام شہداء اسلام کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے امام زمانہ عج سے مولانا ہاشم الحسینی نے کانفرنس کا اختتام کیا۔

اس کے بعد مومنین و مومنات میں نیاز بھی تقسیم کی گئی اور مغربین کی نماز باجماعت ادا کی گئی،  برطانیہ بھر  کے تمام اداروں اور خصوصی طور پر مسجد علی لوٹن کی انتظامیہ کا اس وحدت کانفرنس کے لئے تعاون کرنے پر  ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree