وحدت نیوز(ملتان) مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام جشن انوار شعبان بعنوان زمانۂ غیبت میں علماء و مبلغین کی ذمہ داریاں جامعہ مہدویہ کمپلیکس ملتان میں منعقد ہوا۔جشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید مولانا قاری حسین مہدی نے کیا۔جشن انوار شعبان سے مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی حفظہ اللہ، حجۃالاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر حسنین نادر ، سربراہ اتحاد المومنین پاکستان علامہ غلام مصطفیٰ انصاری،صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی ، مرکزی صدر وحدت یوتھ ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ تصور مہدی ،پرنسپل جامعہ امام حسن عسکریٔ سنانواں علامہ عسکری الہدایت، شاعر اہلبیتٔ زوار حسین بسمل، علامہ سید سلطان احمد نقوی ،علامہ طاہر عباس نقوی، ضلعی صدر رحیم یار خان علامہ امجد عباس شمسی نے خطاب کیا۔