چار سو امیر ترین شخصیات کے پاس مجموعی طور پر ایک عشاریہ پانچ تین کھرب ڈالرز موجود ہیں۔ پچاس امیر ترین شخصیات سات سو ارب ڈالرز سے زائد دولت رکھتی ہیں۔ امیر ترین شخصیات میں بل گیٹس انسٹھ ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ میں امریکی سیاستدانوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ امریکی کانگریس کے چھیالیس فیصد اراکین کروڑ پتی ہیں۔ بیس امیر ترین کانگریس اراکین میں سے ہر ایک چارکروڑ سے زائد دولت رکھتا ہے۔
امریکی سرمایہ دارنہ نظام کے خلاف احتجاج کا 31واں دن،اسٹریلیا سے کنیڈا تک ڈیڑھ ہزار شہروں میں مظاہرے
امریکا میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج اکتیسویں دن بھی جار ہے۔ آسٹریلیا سے کینیڈا تک پندرہ سو شہروں کے لاکھوں افراد سرمایہ درانہ نظام اور سماجی نا انصافی کے خلاف سڑکوں پر موجود ہیں۔ اکوپائی لندن اسٹاک ایکسچینج تحریک میں مظاہرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی۔ کینیڈا میں چھ سو اور آسٹریلیا میں آٹھ سو افراد نے تحریک کا آغاز کردیا۔ امریکا کے بزنس جرنل نے امریکا کی امیر ترین شخصیات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق امریکا کی ایک فیصد سے بھی کم آبادی کھربوں ڈالرزکی مالک ہے۔